tag:blogger.com,1999:blog-9093583512083034937.post6392398188209273382..comments2023-10-07T04:59:33.867-07:00Comments on در ِ دستک: کرب واذیت کے کھونٹےMahmood ul Haqhttp://www.blogger.com/profile/15663500585866206295noreply@blogger.comBlogger1125tag:blogger.com,1999:blog-9093583512083034937.post-83824973466030311252014-09-27T08:24:12.877-07:002014-09-27T08:24:12.877-07:00"کرب واذیت" کے یہ کھونٹے جو دراصل عرفان ..."کرب واذیت" کے یہ کھونٹے جو دراصل عرفان وآگہی کی طنابیں ہوتی ہیں۔۔۔سوچ سفر کی راہ پر سرپٹ دوڑنے والے "مشکی" گھوڑوں کی رفتار بےہنگم اور بےسمت نہیں ہونے دیتیں۔<br />زندگی کو لگے بندھے اصول وضوابط پر برتنے والے اور رٹا لگا کر منزلوں پہ منزلیں طے کرنے والے کتنے ہی کامیاب اور نام ور کیوں نہ ہو جائیں،کبھی بھی سفر کی اصل لذت کے امین نہیں ہو سکتے۔<br />لینڈ سلائیڈنگ بھی ان کے راستے میں آتی ہیں جو فطرت کی قربت کے تمنائی ہوتے ہیں جن کی روح بلند وبالا پہاڑوں ،سرسبز نظاروں اور بہتے چشموں سے آسودگی حاصل کرتی ہے۔ یہ لینڈ سلائیڈنگ کسی بڑی چاہ کے حصول میں رکاوٹ ہرگز نہیں بنتی۔۔۔ انتظار اور برداشت کے انمول زاد راہ نئی توانائی عطا کرتے ہیں۔اور راستے خود بخود ہی کھلتے چلے جاتے ہیں۔۔۔۔کہ" سفر ہے شرط۔۔۔۔" کائناتِ تخیلhttps://www.blogger.com/profile/06804919748400263035noreply@blogger.com