ایک نئے خیال نے بہت دنوں سے ذہن میں کھلبلی مچا رکھی تھی
کہ کچھ ایسا نیا ہونا چاہیئے جو اچھوتا ہو ، منفرد ہو اور مکمل بھی ہو۔ پھر وہی
ہوا اچانک ایک نیا آئیڈیا دماغ میں عود کر آیا۔ سفید کاغذ پر چند آڑھی ترچھی
لکیریں بنانے کے بعد مائیکروسوفٹ ایکسل پر رکھا تو وہ بنتا ہی چلا گیا۔چھ سات ماہ
سے جسے پڑھا سیکھا سمجھا اور بنایا یہ اسی کا تسلسل ہےیعنی Math magic ۔ لیکن اس بار
معاملہ زرا ہٹ کے ہے کیونکہ یہ ایک انوکھے، منفرد اور اچھوتے خیال کا شاخسانہ ہے۔
یہ Double math magic کا آئیڈیا ہے جو بنتا تو
ایک ہی Pattern سے ہے
لیکن دونوں Math magic الگ
الگ بھی کئے جا سکتے ہیں۔ اگرچہ Double math magic میں اعداد کی ترتیب مختلف
ہے اور مختلف اعداد کی وہی ترتیب دونوں Math magic کو الگ
الگ کرنے پر بھی رزلٹ میں فرق نہیں آنے دیتی۔ فارمولہ کے مطابق Vertically, Horizantally اور Diaginally ان سب کا ٹوٹل ایک ہی آتا ہے یعنی 516۔اس میں نمبرز کی ٹوٹل تعداد 128 ہے اور 64 جوڑے ایسے بنتے ہیں کہ ان کا ٹوٹل 129 آتا ہے۔ جنہیں دو مخالف سمت میں ایک جیسے دو رنگوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کی مختلف Formations ہیں جو کہ میں نے پانچ طرح
سے تصاویر کے ذریعے دکھائی ہیں۔عام طور پر یہ Square میں
ہوتے ہیں ، میں نے اسے Diamond shape میں تشکیل دیا ہے۔ Even
/ Even اور Even / Odd میں بنائے جا سکتے ہیں۔زیر نظر تصاویر 8x8 & 8x8 کے Math magic کی ہیں جس میں مختلف رنگوں سے مزین انہیں دیکھا
جا سکتا ہے۔ ان میں 1 تا 128 نمبرز ایسے استعمال ہوئے ہیں کہ نمبرز دو واضح حصوں کی بجائے ملے جلے دیکھنے کو ملتے ہیں۔
اس تصویر میں 16
گروپ دیکھے جا سکتے ہیں جن میں ہر گروپ میں 8اعداد کا ٹوٹل 516 بنتا ہے۔ جو کہ دونوں Math
magic کے چار چار نمبرز سے تشکیل پاتے ہیں ۔ ایک ہی
رنگ میں 516 کے دو گروپس میں 8 جوڑے ایسے بنتے ہیں کہ ہر جوڑے کا ٹوٹل 129 بنتا
ہے۔
اگر ان دونوں کو الگ الگ کر کے دیکھا جائے تو 258کےچار اعدادایک ہی رنگ میں مخالف سمت میں موجود258 کے چاراعداد سے مل کر 516 بنتے ہیں۔
ایک اس کی یہ صورت بھی بنتی ہے کہ Math magic کے چار عدد مل کر 130 بنتے ہیں اور اسی جگہ پر دوسرے Math
magic کے چار عدد
386 بنتے ہیں جن کا ٹوٹل 516 ہے۔
اگر ان دونوں کو الگ الگ کر کے دیکھا جائے تو نمبرز کی
ترتیب کچھ یوں بنتی ہے کہ جس سے درج بالا Math magic تشکیل پاتا ہے۔
ایک اس کی صورت یہ بھی بنتی ہے کہ ہر رنگ میں اعداد کا ٹوٹل
516 بنتا ہے اور مخالف سمت کے اسی رنگ میں ان کا جوڑا بنتا ہے جن کا ٹوٹل 129 ہے۔
اس Math magic کا ایک انداز یہ بھی ہو سکتا ہے ۔
تحقیق و ترتیب : محمودالحق
0 تبصرے:
Post a Comment