تعارف

 حساس طبیعت کا مالک ہوں ۔ سچے اور صاف گو انسانوں کا گرویدہ  جو ہر رشتے (خاص طور پر والدین ) کو سچ اور   انصاف کی بنیاد پر نبھاتے ہوں نہ کہ غرض و مفاد کی نیت سے۔ زندگی کی حقیقتوں کو بہت قریب سے دیکھنے ، سمجھنے اور جاننے کا موقع ملا۔  اس سفر کی تھکان شائد فانی وجود کو گہنا دے مگر سچائی روح میں اتر کر مفہوم زندگی کو آراستہ کر دیتی ہے۔
 بوڑھے کی لاٹھی ایک ایسی ہی میری زندگی کے سفر کی طویل داستان ہے چرخہ سے سوت کاتنے کی مانند ۔ اس کے بعد پھر بنائی رنگائی اور سلائی کے ایک نئے سفر کا آغاز جو انجام سے بے خبر دل نشینی کی آس میں دل فریبی کا شکار منزل سے نا آشنا ہے ۔ جو محسوس کیا وہ لکھ دیا ۔  جو لکھا وہ قلب کی آواز ہے۔




محمودالحق

10 تبصرے:

Unknown said...

bohot achay mehmood bhai
Allah aap kw khush rakhay AAmin

Razi said...

بہت اچھے محمود بھائی

تانیہ رحمان said...

بہت خوب صورت بلاگ اور بہت ہی اچھی سوچ ۔ اللہ پاک آپ کو مذید اچھائی کی بلندی پر پہنچائے۔ بلکہ ہم سب کو اچھا اور سچا لکھنے کی طاقت عطا فرنائے آمین

nzkiani said...

بہت خوبصورت بلاگ بنایا ہے بھائی....میں نے بھی ایک عدد بلاگ ایکٹیویٹ کروا رکھا ہے لیکن ابھی تک کچھ پلے نہیں پڑ رہا کہ کیسے کسٹومائز کیا جائے. کیا آپ کی مدد مل سکتی ہے اس ضمن میں؟

Mahmood ul Haq said...

معظم شاہ بھائی
اللہ تعالی آپ کو سلامت اور خوش رکھے . انٹر نیٹ کی دنیا کے آپ پہلے فرد ہیں جنہوں نے مجھے سب سے پہلے پاک نیٹ پہ حوصلہ اور پزیرائی بخشی . شکریہ

رضی بھائی
آپ کی محبتیں ہیں جو مجھے ہمت دینے میں مددگار ہیں .

تانیہ رحمن بہن
آپ کا بہت شکریہ اتنے خوبصورت الفاظ میں میری سوچ و افکار کا بیان کیا .
اللہ تعالی ہم سب کو اچھا اور سچا لکھنے اور بولنے کی طاقت عطا فرمائے . آمین

نوید ظفر کیانی بھائی
اوپر میرا ای میل ایڈریس ہے مجھے میل کریں . جس قابل ہوا مدد دینے کی کوشش کروں گا .

nzkiani said...

ای میل ایڈریس؟

darredastak

میرا ای میل ایڈریس ہے

nzkiani@gmail.com

انتظار رہے گا

Unknown said...

I didn't know ky app itni deep batain bhi likhty hain maza agaya parh kr

From,
Haroon Raffi

Mahmood ul Haq said...


ہارون رفیع آپ کو اپنے بلاک پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ جو باتیں میں گہرائی میں لکھتا ہوں انہیں پہلے سوچتا ہوں ۔ یہ جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہے ۔ بوڑھے کی لاٹھی پڑھ کر اس بات کو بخوبی سمجھا جا سکتا ہے کہ ۔مجھے حاصل گہرائی کا سبب کیا ہے۔

Anonymous said...

عزیز من محمودالحق، اسلام علیکم
اج پہلی مرتبہ اپ کی چند تحرریں پڑھنے کا اتفاق ھوا۔ یقین مانئےگا، بہت خوشی ھوئی کہ اردو بجا طور سے ایک محبت سے بھر پور زبان ھے۔ اور جس خوبصورتی سے اپ نےاپنےمحاسین کا زکر کیا ھے، وہ قابل قدر کے ساتھ ساتھ لائق ستائش بھی ھے۔
امید ھے اپ کو یہ جان کر خوشی ھو گی، میں بھی اپ کی طرح اردو سےاور اردو تہزیب سے بہت محبت کرتا ھوں. میں سن ۱۹۵۷ میں پاکستان کے ایک بہت ھی شاندار شھر لاڑکانہ میں پیدا ھوا۔ اور گزشتہ ۳۰ سالوں سےکینیڈا میں مقیم ھوں۔ لیکن اردو سے میری محبت کی وجہ
اس کا وہ دین اسلام کا لازوال زخیرہ ھے، جو عربی کے علاوہ کسی اور زبان میں نہیں ملتا ھے۔ اجازت لینے سے پہلے عرض کرتا چلوں۔ اپ مبارک باد کے مستحق ھےجو ادب اپ لکھ رھے ھیں۔ یہ کی اسان بات نہیں ھے۔ جواب کامنتظر رھونگا۔
احقر جاوید سید، ٹورانٹو، کینیڈا

Mahmood ul Haq said...

اسلام علیکم
جاوید سید صاحب تہہ دل سے آپ کا مشکور ہوں بندہ ناچیز کو تحسین و پزیرائی سے نوازا۔ میں باقائدہ کوئی لکھاری نہیں ہوں مگر میرا یہ ماننا ہے کہ ہم میں سے ہر انسان کو اپنے حصہ کا کام کرنا ہے۔ میری کوشش یہ رہتی ہے کہ اشرفالمخلوقات ہونے کے ناطےہمیں تکبر کی بجائے احترام آدمیت کے سانچے میں خود کو ڈھالنا ہو گا۔ دین اسلام ہمیں اللہ سے قربت اور محبت کا درس دیتا ہے۔ جو کہ اس کے ہر حکم کے سامنے سر خم کرنے سے حاصل ہو گی۔
اردو بہت خوبصورت زبان ہے اس کے علاوہ یہ باہمی رابطے کا بھی ذریعہ ہے۔ اس میں اتنی گنجائش ہے کہ ہم اپنے تمام تخیل ، احساس و جذبات کو ایک لڑی کی طرح پرو سکتے ہیں۔ میں نے کبھی بھی زبردستی لکھنے کی کوشش نہیں کی۔ اگر میرا قلم خود سے نہ چلے تو بعض اوقات ایک جملے پر ہی اکتفا کر لیتا ہوں۔
مجھے اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ میں کوئی ادب لکھ رہا ہوں ۔ صرف اتنا جانتا ہوں کہ سچ لکھ رہا ہوں۔

Post a Comment

سوشل نیٹ ورک

Flag Counter