Jan 6, 2012

گوگل سرچ میں وہ الفاظ ( کی ورڈ ) جن کی تلاش میں پاکستان نمبر ون ہے

 ڈیڈھ دو سال پہلے فاکس نیوز پر  غیر اخلاقی  ویب تلاش میں پاکستان کو اول ترین ملک قرارد دے دیا گیا تھا ۔  اس کے بعد سے آج تک مختلف حیلے بہانوں سے مخالفین کے ساتھ ساتھ اپنے بھی بوقت ضرورت پاکستانی قوم پر اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے نہیں چوکتے ۔
ٹی وی ڈرامے ہوں ، فحش فلمیں ، اخلاق سے گرے ہوئے گانے ہوں یا کلچرل شو کے نام پر ڈانس ۔ میڈیا کے ساتھ ساتھ قوم کو بھی دونوں ہاتھوں سے لیا جاتا ہے ۔ طعنے دینے کے لئے کسی خاص وجہ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ بلا وجہ ہی اس کام کو سرانجام دیا جاتا ہے ۔
آج کل ٹی وی پر سیاسی مباحثہ کے نام پر جو کھیل کھیلا جاتا ہے ۔ یعنی دوسروں پر الزام تراشی اور خود کو ہر آلودگی سے پاک مسیحا بنا کر پیش کیا جاتا ہے ۔ اس کے اثرات پورے معاشرے میں دیکھے جا سکتے ہیں ۔
سیکس لفظ لکھ کر تلاش کرنے سے کوئی قوم بحیثیت مجموعی اخلاقی لحاظ سے پستی میں نہیں چلی جاتی ۔ ایسی قوم جس کے پاس کروڑوں سیل فون تو ہیں ۔ مگر کروڑوں کی تعداد میں کمپیوٹر نہیں ۔ جہاں پنکھا چلانے کے لئے بجلی نہیں ، چولہا جلانے کے لئے گیس نہیں ، مہنگائی کے ہاتھوں کھانے کے لئے لوہے کے دانت نہیں ۔ وہاں چند ہزار افراد کے اس بد اخلاقی پر مبنی فعل کو جو وہ دن رات اسے جاری رکھے ہوئے ہیں کو پوری پاکستانی قوم کے سر تھوپ دینا زیادتی کے علاوہ کچھ نہیں ۔
یہاں مجھے ایک لطیفہ یاد آ رہا ہے کہ کسی نے ایک شخص سے کہا کہ کتا تمہارا کان لے گیا ہے ۔ تو اس شخص نے کان دیکھنے کی بجائے کتے کا پیچھا شروع کر دیا ۔ ہماری صورتحال بھی آج کچھ ایسی ہی ہے ۔ کسی بھی ملک کے کسی اخبار رسالے میں کوئی خبر چھپ جائے تو اس کا پیچھا شروع کر دیا جاتا ہے ۔  مضامین لکھ لکھ کر سب کو اطلاع پہنچائی جاتی ہے حالانکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جہاں سے ہمارے خلاف مواد فراہم کیا جاتا ہے وہیں ہمارے لئے جو باتیں باعث فخر ہیں ان کا ذکر خیر بھی کرتے چلیں ۔
جو ہمارے لئے باعث عزت ہیں  ٹھیک اسی طرح انہی کی تحقیق سے میں یہاں ان کے لنک فراہم کروں گا ۔ یقینا" ہمارے لئے آسودگی کا سبب ہوں گے ۔
کسی بھی ملک کا میڈیا ملک میں رائج رسم و رواج اور روایات کا مکمل عکس نہیں ہوتا ۔ مصالحے ضرور شامل کئے جاتے ہیں ۔ پھیکے پروگرام پھیکے پکوان سے بھی زیادہ بد مزا ہوتے ہیں ۔ یہ ہی انسانی نفسیات ہے ۔ ہیجانی کیفیت کو بریکنگ نیوز سے افاقہ ہوتا ہے ۔ نئی خبر بنیادی طور پر چسکا ہوتی ہے ۔ اتنی بار اسے دھرایا جاتا ہے کہ چسکا لے لے کر  سنانے کا حال کہیں سنا ہو تو یاد آ جاتا ہے ۔
ایک عام رواج یہ بھی ہے کہ  نصیحت اور نیک عمل کی طرف متوجہ کرنے والا مولوی یا مذہبی خانے میں رکھ لئے جاتے ہیں ۔ جیسے میری کتاب در دستک پڑھ کر مجھے اکثر نے دیکھے بنا ہی اسی خانے میں رکھ لیا کہ معرفت اور مذہب پر بے دھڑک لکھتا ہے ۔ اچھائی کی بات کیا صرف ظاہر تبدیل کرنے کے بعد ہی کی جانی چاہئے ۔ ہمیں اپنی سوچ کو مثبت انداز میں ڈھالنا ہو گا ۔  جسم کا کوئی حصہ اگر ٹھیک طرح سے کام نہ کرتا ہو تو اسے وجود سے الگ نہیں کیا جاتا ۔ بلکہ دوسرے اعضا ء مل کر اس خامی پر قابو پا لیتے ہیں ۔ ابھی پچھلے دنوں ایک ویڈیو دیکھ کر دل خوش ہو گیا ۔ دونوں بازوؤں  سے محروم انسان لکھنے ، وضو کرنے اور کھانے کا کام پاؤں سے کرتا ہے ۔ ایسی حالت میں بھی وہ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوتا ہے ۔ اور مطمعن زندگی گزار رہا ہے ۔ دوسری طرف بے شمار ایسے ہیں جو روزانہ شکوے کی مالا پروتے ہیں ۔
بات  تو شروع  ہوئی تھی پاکستان کو پہلا اعزاز دینے پر تو آئیے دیکھتے ہیں پاکستانی قوم کن کن الفاظ کی سرچ میں گوگل کا وزٹ کرتی ہے ۔ جس میں دشمنوں کو صرف سکس کا لفظ ہی مل سکا ۔
اللہ allah
۔۔۔ اس لفظ کی تلاش میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے یہاں دیکھیںhttp://www.google.com/trends?q=allah&ctab=0&geo=all&date=all&sort=0
محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  MOHAMMAD
۔۔۔۔اس لفظ کی تلاش میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے یہاں دیکھیں http://www.google.com/trends?q=mohammad&ctab=0&geo=all&date=all&sort=0

قرآن QURAN
۔۔۔ اس لفظ کی تلاش میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے یہاں دیکھیں http://www.google.com/trends?q=quran&ctab=0&geo=all&date=all&sort=0

مذہب  RELEGION
۔۔۔ اس لفظ کی تلاش میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے یہاں دیکھیں http://www.google.com/trends?q=RELEGION&ctab=0&geo=all&date=all&sort=0

مدینہ MADINA
۔۔۔ اس لفظ کی تلاش میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے یہاں دیکھیں http://www.google.com/trends?q=MADINA&ctab=0&geo=all&date=all&sort=0]

مکہ  MAKKAH
۔۔اس لفظ کی تلاش میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے یہاں دیکھیں http://www.google.com/trends?q=MAKKAH&ctab=0&geo=all&date=all&sort=0

مسلم MUSLIM
۔۔۔ اس لفظ کی تلاش میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے یہاں دیکھیں http://www.google.com/trends?q=MUSLIM&ctab=0&geo=all&date=all&sort=0

نیوز  NEWS
۔۔۔ اس لفظ کی تلاش میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے یہاں دیکھیںhttp://www.google.com/trends?q=NEWS&ctab=0&geo=all&date=all&sort=0

مومن MOMIN
۔۔۔ اس لفظ کی تلاش میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے یہاں دیکھیں http://www.google.com/trends?q=MOMIN&ctab=0&geo=all&date=all&sort=0

 اسلام ISLAM
۔۔۔ اس لفظ کی تلاش میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے یہاں دیکھیں http://www.google.com/trends?q=ISLAM&ctab=0&geo=all&date=all&sort=0
اب ان نتائج کو دیکھنے کے بعد پاکستان کو کس کیٹیگری میں رکھا جانا چاہیئے ۔ یہ نتائج اسے اسلامستان کہنے پر بضد ہیں ۔

محمودالحق

6 تبصرے:

ڈاکٹر جواد احمد خان said...

بہت اعلیٰ جناب۔۔۔

Mahmood ul Haq said...

شکریہ ڈاکٹر صاحب
کل ایک بلاگ پر جب یہ پڑھا " آٹھ برس میں انٹر نیٹ پر لفظ سیکس سب سے زیادہ پاکستان سے تلاش کیا گیا ہے۔یہ تمام معلوم آپ خود بھی براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ درج ذیل لنک پر جاکر سرچ ٹڑینڈ کے خانے میں لفظ سیکس لکھنے سے یہ ساری معلومات مل جائیں گی۔
محض اندازوں کی بنیاد پر کوئی وجہ نہیں کہ گوگل کو غلط قرار دیا جائے۔ جب تک ایسا نہیں ہوتا بہرحال یہ ایک حقیقت اور ایک زندہ مسئلہ ہے۔"


ایسے ادارے کبھی بھی ان الفاظ کو جن کا ذکر اوپر کر چکا ہوں ۔ کو پاکستان کے ساتھ منسوب نہیں کریں گے ۔ کیونکہ یہ ان کے لئے خبر نہیں ایک دھچکہ ہے ۔

Rai Azlan said...

Jazkallah for all the information sir. now I will use this for my articles to spread the word among those who speak and understand english as language.

ارتقاء حیات said...

شکر ہے کچھ اچھی خبر تو سننے کو ملی
ورنہ پچھلے سال کسی کے بلاگ پر کچھ دوسری ی خبر پڑھنے کو ملی تھی

Anonymous said...

اس مثبت سوچ کا بہت شکریہ جناب ،
ہمارے ہاں منفی اثرات بہت زیادہ ہیں جن کو زائل کرنے کے لئے پوزیٹیو سعچنے والوں ذمہ داری نبھانی ہے ۔
اللہ بھلا کرے ۔

Unknown said...

میں آپ سے متفق ہوں ۔ پاکستان میں بہت سے مثبت کام بھی ہو رہے ہیں جنہیں ہم جان بوجھ کے نظر انداز کر دیتے ہیں ۔ جس کی ایک مثال اوپر آپ کی تحریر میں ملتی ہے

Post a Comment

سوشل نیٹ ورک

Flag Counter