جس پر زمانہ فخر کرے وہ قلم
تمہارا ہی تو ہے
جس پر زمانہ تجسس کرے وہ علم
تمہارا ہی تو ہے
لفظوں سے جو کھلے وہ کتابِ گل
تمہارا ہی تو ہے
مجھے صرف یہ خاک سب جہانِ کل
تمہارا ہی تو ہے
ہوا کے دوش پہ ہے جو چلتا ابرِ
کرم تمہارا ہی تو ہے
نظر ٹھہری جو ایک رخ وہ کعبہ
حرم تمہارا ہی تو ہے
کوشش میں رہتے جو تلاش ِرزق
تمہارا ہی تو ہے
دھارِ ایمان پہ ہے جو چلتا خلق
تمہارا ہی تو ہے
آفتاب کرن سے ہے آبِ لشکارہ
تمہارا ہی تو ہے
مہتاب کی چاندنی تو چمکتا تارا
تمہارا ہی تو ہے
۔۔۔٭۔۔۔
برعنبرین / محمودالحق
0 تبصرے:
Post a Comment