Jul 4, 2010

لہؤ مسلمان کی اس قدر ارزانی پہلے تو نہ تھی


لہؤ مسلمان کی اس قدر ارزانی پہلے تو نہ تھی

دین میں دی جاتی تعلیم نادانی پہلے تو نہ تھی

خدا کے سامنے سر تو نہتے پہ تلوار نہ اٹھتی

اسلام سرگزشتہ میں ایسی مسلمانی پہلے تو نہ تھی

اپنے ہاتھوں کو اپنا سر ہی درکار رہ گیا

قلب قوم میں ایسی ہوس فراوانی پہلے تو نہ تھی

ہاتھوں کی بنے زنجیر اب اس قوم کی پکار ہے

غفلت صبح میں ڈوبی قوم سلطانی پہلے تو نہ تھی

قلب ترازو میں پلڑا عشق اللہ و رسولۖ کیا ہوا

چاہ طلب دنیا کا بھاری پلڑا انسانِی پہلے تو نہ تھی




بادِ اُمنگ / محمودالحق

1 تبصرے:

افتخار اجمل بھوپال said...

ہم لوگوں کی اکثريت طاغوت کی پجاری ہے يعنی اللہ کی بجائے کسی انسان کسی دنياوی طاقت کسی مشين وغيرہ پر بھروسہ رکھتی ہے ۔ رازق اللہ ہے مگر سمجھا کسی سياسی يا سماجی طاقت کو جاتا ہے پھر کہتے ہيں کہ مسلمان ہيں ہم

Post a Comment

سوشل نیٹ ورک

Flag Counter