Jul 19, 2010

صحت کی دعا

ہم سب کی دعا ہے کہ معظم شاہ صاحب کی زوجہ محترمہ کو اللہ تبارک تعالی صحت و تندرستی کی نعمت عطا کرے ۔ جلد از جلد اپنی بیماریوں کو شکست فاش دے کر گھر کے گلستان میں پھول سے بچوں میں خوشبو کی طرح بسی رہیں۔اور بیماریاں کانٹوں کی طرح سوکھ کر فنا ہو جائیں ۔گھر کا دروازہ کھولیں تو باد نسیم کے جھونکے آندھیوں کی طرح آنگن میں کھیلتے بچوں سے لپٹ لپٹ کر خوشیوں کی مہک سے لبریز ہو جائیں ۔زرہ زرہ زمین قدموں سے لپٹ لپٹ کر خوشی کے ہر پل میں سمونے کی آرزو میں مچل مچل جائے۔زندگی بانہیں کھولے امتحانوں سے گزرنے کے پل سراط کو عبور کرنے پر خوش آمدیدی کلمات دہراتی قربان ہوتی جائے ۔ دکھ و پریشانی کا ایک ایک پل سکون نعمت کے برس ہا برس میں پھیلتاچلا جائے ۔آنکھوں میں امید کے چراغ روشن رکھنے والی بینائی ستاروں کی عنبریں جھرمٹ میں کہکشاؤں سے قہقہے بانٹنے میں بازی جیت جانے کی خوشی میں شہر شہر دعا ء منادی کرے ۔زندگی سے اپناپن چھیننے کی کوشش کرنے والے موذی امراض اپنی موت کا آخری دیدار تیز آندھیوں میں سوکھے پتوں کے بنتے زرات تحلیل ہوتے ہوتے خاک ہوتے ہوئے دیکھیں۔
اللہ تبارک تعالی بھابھی صاحبہ کو ہر بیماری اور اس کے اثرات سے محفوظ اور اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔اور شاہ صاحب کو بلند حوصلگی و ہمت کا صلہ رحمی عطا ہو ۔

آمین ثمہ آمین

11 تبصرے:

تانیہ رحمان said...

اللہ پاک محترمہ کا سایہ سلامت رکھے اپنے بچوں پر ۔ اللہ پاک صحت عطا فرمائے ۔۔ہر تکلیف اور پریشانی دور ہو ۔آمین

شاہدہ اکرم said...

اللہ تعالیٰ آپ کی بھابھی کو جلد مُکمل صِحت عطا کرے،،،،آمین
اور طبیعت جب ٹھیک ہو تو اِنِفارم ضرُور کیجیئے،،،

Abdullah said...

اللہ اپنی رحمت کاملہ سے شفائے کاملہ وعاجلہ عطافرمائے آمین
استغفار اور صدقہ کی کثرت بیماریوں و پریشانیوں سے نجات دیتی ہے!

Mahmood ul Haq said...

تانیہ رحمان
اللہ پاک محترمہ کا سایہ سلامت رکھے اپنے بچوں پر ۔ اللہ پاک صحت عطا فرمائے ۔۔ہر تکلیف اور پریشانی دور ہو ۔آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آمین ثمہ آمین
اسی طرح ہمیں اپنے پیاروں کے لئے ہر وقت دعائیں کرتے رہنا چاہئے ۔ اللہ تبارک تعالی غفور و رحیم ہے ۔

شاہدہ اکرم

اللہ تعالیٰ آپ کی بھابھی کو جلد مُکمل صِحت عطا کرے،،،،آمین
اور طبیعت جب ٹھیک ہو تو اِنِفارم ضرُور کیجیئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آمین ثمہ آمین
شکریہ بہن بیماری ایسی ہے کی علاج کے لئے ایک وقت درکار ہے ۔


Abdullah

اللہ اپنی رحمت کاملہ سے شفائے کاملہ وعاجلہ عطافرمائے آمین
استغفار اور صدقہ کی کثرت بیماریوں و پریشانیوں سے نجات دیتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آمین ثمہ آمین
یقینا استغفار اور صدقہ بیماریوں اور پریشانیوں سے نجات دیتا ہے ۔

شاہدہ اکرم said...

اللہ تعالیٰ کے لِئے کوئ بھی بات بڑی بات نہیں ہے بھائ اللہ تعالیٰ بچوں کے سروں پر ماں کا سایہ سلامت رکھے،،،آمین
کیا ہُوا ہے ویسے بھابھی کو،،،

Mahmood ul Haq said...

اللہ تبارک تعالی آپ سب کی دعاؤں کو قبول کرے آمین
ان کا ٹشو بائیوپسی کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا ۔ کافی سنجیدہ صورتحال کا سمنا رہا فیملی کو ۔

شاہدہ اکرم said...

اللہ بہتر کرنے والا ہے بھائ ،،،
آج کل اِس بیماری کا بھی عِلاج ہے نا فِکر کریں اِنشاءاللہ سب ٹھیک ہو جائے گا

Unknown said...

آپ سب بھائی بہنوں کا بہت بہت شکریہ
کیا حال ہے اور کیا ہو رہا ہے
محمود بھائی کا اللہ بھلا کرے کہ اس مصروفیت کے دور میں بھی یاد رکھتے ہیں
جی ہاں ہماری بیگم اب پہلے سے بہتر ہیں . آپریشن ہو چکا ہے اور کیمو تھراپی کے سائیکل بھی کل سے شروع ہو جائیں گے .
آپ سب سے مزید دعائوں کے لیئے بھی درخواست ہے

Unknown said...

اسلام و علیکم!
میں احسان مند ہوں محمود بھائی آپکا کہ آپ نے دوستی کا حق ادا کر دیا بہت خوشی ہوئی یہ سب پڑھ کر
بہت سے دوستوں کے بلاگ ہیں مگر کسی نے بھی معظم بھائی کی اہلیہ یعنی ہماری بھابھی کےلئے دعائے صحت کی اپیل نہ کی ہے
دعا گو ہوں کہ اللہ کریم بھابھی کو صحت عطا فرمائے آمین الہی آمین
مزید خوشی ہوئی کہ یہاں تانیہ آپی کا نام بھی دیکھا
تانیہ آپی سے مجھے بہت ڈر لگتا ہے نجانے کیوں
تانیہ آپی نہت پیار کرنے والی ہیں مگر غصہ بھی کرتی ہیں
اسلئے سب حد ادب مقرر کر لیں
تانیہ آپی آپکو چھوٹا بھائی سلام کرتا ہے
محمود بھائی ایک مرتبہ آپکا پھر شکریہ
سید انجم شاہ

Mahmood ul Haq said...

معظم بھائی اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے رابط میں چاہے نہ بھی ہوں مگر دل سے دور نہیں ۔

Mahmood ul Haq said...

انجم بھائی آپ نے تو شرمندہ کر دیا ۔ مجھے تو ابھی یہ افسوس کم نہیں کہ میں کسی بھی طرح سے معظم بھائی کے کام نہ آ سکا ۔آپ سب ان کے گھر جا رہے ہیں ۔ میرا خصوصی سلام پہنچا دیں بہت ممنون رہوں گا ۔

Post a Comment

سوشل نیٹ ورک

Flag Counter